ابنا: جیّد علماء کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ نے آیت ا۔۔۔ " محمد رضا مھدوی کنی " نے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور اس حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبے تھران کے حوزہ ہای علمیہ کے اساتذہ اور طلاب اور تمام علماء کرام کو دعوت دی ہے کہ وہ 9 مارچ بروز ہفتہ تھران میں مدرسۂ مروی میں جمع ہو کر اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ۔ واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شیعہ آبادی والے علاقے عباس ٹاؤن میں ہونے والے ایک دھشتگردانہ بم دھماکے کے نتیجے میں پچاس سے زیادہ شیعہ مسلمان شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔
.......
/169